29 مئی 2013 - 19:30
شامي فوج کي دہشتگردوں کے خلاف کاروائي

شامي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپريشن جاري رکھتے ہوئے متعدد علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرديا ہے- دمشق ميں فوجي ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے مختلف دستوں نے ريف دمشق اور داريا صوبوں ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو زبردست نقصان پہنچايا ہے.

ابنا: ذرائع کے مطابق ريف دمشق کے علاقے الغوطہ ميں فوجي آپريشن کے دوران شباب الھدي نامي دہشتگرد گروپ کا سرغنہ ابراھيم دياب بھي ہلاک ہوگيا ہے- شامي فوج نے برزہ کے علاقے ميں  دہشتگردوں کے اسلحہ کے  گودام پر بھي قبضہ کرليا ہے جبکہ بم بنانے کے  دس کارخانوں کو  تہس نہس کرديا ہے-
شامي فوج نے صوبہ داريا کے مختلف علاقوں ميں کاروائي کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے-
شمالي حلب ميں شامي فوج کي کاروائي کے دوران دوسو سے زيادہ دہشتگردوں کے مارے جانے کي خبر  ہے-
شامي فوج نے حلب کے علاقوں  نبل اور الزھرہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناديا ہے جس کے دوران کم از کم پچاس دہشتگرد مارے گئے ہيں-  ايک اور اطلاع کے مطابق شامي  فوج نے سعودي انيٹلي جينس کے تين اہلکاروں کو بھي  گرفتار  کرليا ہے- ان کے قبضے سے اسرائيلي ساخت کے متعدد اليکٹرونک آلات اور وائرليس برآمد ہوئے ہيں-
گرفتار ہونے والے سعودي انٹلي جينس اہلکاروں نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ وہ شام فوج کے انٹيلي جنس اداروں سے حاصل ہونے والي خفيہ معلومات اسرائيل کو بھيجنے کي کوشش کر رہے تھے- حکومت شام کئي بار سعودي عرب، قطر ، ترکي، اور بعض  مغربی ملکوں پر دہشت گردوں کی حمایت اور انہیں اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگا چکی ہے-

.......

/169